ٹرین حادثہ انتہائی افسوسناک،شیخ رشید سانحے کی تحقیقات کرا کر ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں:حلیم عادل شیخ

ٹرین حادثہ انتہائی افسوسناک،شیخ رشید سانحے کی تحقیقات کرا کر ذمہ داروں کو ...
ٹرین حادثہ انتہائی افسوسناک،شیخ رشید سانحے کی تحقیقات کرا کر ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں:حلیم عادل شیخ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان تحریک انصاف سندھ کے  صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ لیاقت پور ٹرین حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے، وزیر ریلوے سانحے کی مکمل تحقیقات کروا کر ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کےپارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ نےکہاکہ شہید ہونےوالےافراد رائیونڈ اجتماع میں جارہے تھے،اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائیں،ٹرین حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پر ورثا سے دلی طور پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی کرپشن کی داستان مزید کھل رہی ہیں، سندھ کے عوام کو صاف پانی مہیا کرنے کے نام پرلگائے جانے والے2150آر او پلانٹ میں سے 498آر او پلانٹ کا وجود ہی موجود نہیں، سارے پیسے کرپشن کے ذریعے اومنی گروپ اور زرداری کے اکاؤنٹ میں ڈالے گئے، جن حکمرانوں نے عوام سے پینے کے پانی ہی چھین لیا ان حکمرانوں سے عوام نیکی امید نہ رکھے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے سندھ کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے، لاڑکانہ کے بعد اب دادو کی سیٹ بھی پیپلزپارٹی سے جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -