مستحق مریضوں کے مفت علاج کیلئے لاہور کے 13ہسپتالوں کو 7کروڑ روپے کے فنڈز جاری

مستحق مریضوں کے مفت علاج کیلئے لاہور کے 13ہسپتالوں کو 7کروڑ روپے کے فنڈز جاری
مستحق مریضوں کے مفت علاج کیلئے لاہور کے 13ہسپتالوں کو 7کروڑ روپے کے فنڈز جاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ زکوٰۃ و عشر پنجاب نےمستحق مریضوں کے مفت علاج کیلئے لاہور کے 13ہسپتالوں کو 7کروڑ 3 لاکھ 75 ہزار روپے فراہم کر دیئے ہیں۔

وزیر زکوٰۃ و عشر پنجاب شوکت علی لالیکانےمنسٹرز بلاک کےکمیٹی روم میں ایک تقریب کےدوران ان ہسپتالوں کےمیڈیکل سوشل آفیسران میں مذکورہ رقم کے چیک تقسیم کئے،ا س موقع پرایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ پنجا ب محمد اسلم رامے، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرزکوٰۃ (فیلڈ) محمد سجاد بابر،متعلقہ میڈیکل سوشل آفیسران اور محکمہ زکوٰۃ کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔صوبائی وزیرزکوٰاۃ شوکت علی لالیکا نےاس حوالے سےبتایاکہ سرگنگا رام ہسپتال کو25لاکھ روپے، سروسز ہسپتال کو35لاکھ، جنرل ہسپتال کو40 لاکھ، شیخ زید ہسپتال کو 50لاکھ، گلاب دیوی چیسٹ ہسپتا ل کو 67لاکھ50ہزار، میو ہسپتال کو1 کروڑ 5 لاکھ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو 1کروڑ 15 لاکھ، فاؤنٹین ہاؤس کو 16لاکھ 25 ہزار ، انمول ہسپتال کو77لاکھ 50ہزار،شوکت خانم ہسپتال کو 55لاکھ، جناح ہسپتال کو42لاکھ 50ہزار، چلڈرن ہسپتال کو50لاکھ اور گھرکی ہسپتال کو25لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔شوکت علی لالیکا نےہدایت کی کہ ہیلتھ ویلفیئرکمیٹیوں میں مزیدشفافیت اوربہتری کےلئےزکوٰۃ فنڈسے مستحق مریضوں کامفت علا ج معالجہ ا ورادویات کی فراہمی کو احسن طریقہ سے یقینی بنایا جائےمزید برآں مستحق مریضوں کو زکوٰۃ فنڈ سے علاج کے متعلق آگاہی کیلئے میڈیکل سوشل آفیسران اپنے دفاتر کے باہر پینا فلیکسز لگائیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -