جو بھی ٹرین حادثے کا ذمہ دار ہے اس کوسزا ملنی چاہئے ، معاون خصوصی وزیر اعظم

جو بھی ٹرین حادثے کا ذمہ دار ہے اس کوسزا ملنی چاہئے ، معاون خصوصی وزیر اعظم
جو بھی ٹرین حادثے کا ذمہ دار ہے اس کوسزا ملنی چاہئے ، معاون خصوصی وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ جو بھی ٹرین حادثے کا ذمہ دار ہے ، اس کو سزا ملنی چاہئے ، المیہ یہ ہے کہ چھوٹے سٹیشنز پر سکینرز نہیں ہیں ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ ٹرین حادثہ میں فیکٹ فائنڈ نگ کے لئے انکوائری کمیٹی بننی چاہئے اور اگر ذمہ داری بنتی ہے تو وزیر کو مستعفی ہوناچاہئے ۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مسافر ٹرینوں میں سفر کرتے ہیں لیکن کبھی ایسا ہواہے کہ کوئی چولہا لیکر ٹرین میں چلا جائے ۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ عمران خان کابیانیہ پہلے بھی ٹھیک تھا اور آج بھی ٹھیک ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو بھی ٹرین حادثے کا ذمہ دار ہے ، اس کو سزا ملنی چاہئے ، المیہ یہ ہے کہ چھوٹے سٹیشنز پر سکینرز نہیں ہیں ۔ ہمیں تکلیف اوراحساس ہے ۔

مزید :

قومی -