شیخ رشید کوچونچ میں چونچ ڈالنے کی عادت ہے ، عظمیٰ بخاری کی رائے

شیخ رشید کوچونچ میں چونچ ڈالنے کی عادت ہے ، عظمیٰ بخاری کی رائے
شیخ رشید کوچونچ میں چونچ ڈالنے کی عادت ہے ، عظمیٰ بخاری کی رائے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ شیخ رشید کو ہر کام میں چونچ میں چونچ ڈالنے کی عادت ہے ، ریلوے کا بیڑاغرق کرکے رکھ دیاگیا ہے اور اوپر سے لوگوں کی جانیں لی جارہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ جس کو چپڑاسی نہیں لگانا تھا ، اس کو وزیر ریلوے لگادیا گیاہے ، وہ فیتے کاٹے جارہے ہیں اور ٹرینیں ان سے چلتی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس پاکستانی کی تکلیف ہونی چاہئے جس کا بیٹا جل گیا اورجس کا باپ جل گیا ۔ ان کا کہناتھا کہ ہم نے وہ کچھ نہیں کہا جو کچھ عمران خان کہتے تھے کہ میں جھوٹ نہیں بولوں گا اور کسی کو دھوکا نہیں دوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو ہر کام میں چونچ میں چونچ ڈالنے کی عادت ہے ، ریلوے کا بیڑاغرق کرکے رکھ دیاگیا ہے اور اوپر سے لوگوں کی جانیں لے جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کانام نہ لیاجائے کہاں ریاست مدینہ اور کہاں اس کے بنانے والے اور کہا ں یہ لوگ ہیں ؟انہوں نے کہا کہ حکومت کل اور آج گندی سیاست کررہی ہے ۔

مزید : قومی