پیپلزپارٹی کی ناز بلوچ نے حکومت کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

پیپلزپارٹی کی ناز بلوچ نے حکومت کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا
پیپلزپارٹی کی ناز بلوچ نے حکومت کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کی رہنماناز بلوچ نے کہاہے کہ حکومت کوآئے سواسال ہوگیاہے لیکن ابھی تک کہیں انصاف ہوتا نہیں دیکھا گیا ، ساہیوال میں معصوم بچوں کے سامنے ان کے والدین کوقتل کردیا گیا ، کیا وہاں پر انصاف ہوا ؟

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے نازبلوچ نے کہا کہ حکومت کوآئے سواسال ہوگیاہے لیکن ابھی تک کہیں انصاف ہوتا نہیں دیکھا گیا ، ساہیوال میں معصوم بچوں کے سامنے ان کے والدین کوقتل کردیا گیا لیکن کیا وہاں پر انصاف ہوا ؟

انہوں نے کہا کہ جب سانحہ ماڈل ٹاﺅن ہوا تو تحریک انصاف کہتی تھی کہ وزیر قانون مستعفی ہوں بلکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ مانگ لیا گیا لیکن سانحہ ساہیوال پر کیا عثمان بزدار سے استعفیٰ مانگا گیا ۔ ان کا کہناتھا کہ ٹرین میں لوگ زنجیریں کھینچتے رہے لیکن ٹرین نہیں رکی لیکن وزیر ریلوے نے کہہ دیا کہ لوگ چولہا لے کر گئے تو ایسی باتیں شواہد کوکمزور کرتی ہیں۔ انصاف کیا ہوگا جب پہلے ہی شواہد کوکمزور کردیا گیا ہے ۔

مزید : قومی