تجزیہ کار ارشادبھٹی نے وزیر اعظم کے ہر کلپ کوباعث شرمندگی قراردیدیا

تجزیہ کار ارشادبھٹی نے وزیر اعظم کے ہر کلپ کوباعث شرمندگی قراردیدیا
تجزیہ کار ارشادبھٹی نے وزیر اعظم کے ہر کلپ کوباعث شرمندگی قراردیدیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ عمران خان کا کوئی ایسا کلپ نہیں ہے جس میں شرمندگی ہی شرمندگی نہ ہو، وہ ہر سانحے پر ٹوئٹ فرما دیتے ہیں ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگوکرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ عمران خان کا کوئی ایسا کلپ نہیں ہے جس میں شرمندگی ہی شرمندگی نہ ہو، وہ ہر سانحے پر ٹوئٹ فرما دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا  قوم عمران خان کے ٹوئٹ پڑھ پڑھ کر تھک گئی ہے ، خدا کے لئے کچھ کریں ۔

ارشاد بھٹی کا کہناتھا کہ کوئی بھی بندہ یہ کہنے کوتیار نہیں ہے کہ ہم سے غلطی ہوئی ہے ، کچھ تو خیال کریں ۔وزیر ریلوے کو ریلوے کے علاوہ سب کا پتہ ہوتاہے ، ان کو پتہ ہوتاہے کہ نیب کی فلاح فائل کہاں پڑی ہوئی ہے اورزرداری نے کیا کھایاہے ؟

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور