تیز گام سانحہ ،سندھ حکومت ہر قسم کی مدد اور تعاون کیلئے تیار ہے:سید مراد علی شاہ

  تیز گام سانحہ ،سندھ حکومت ہر قسم کی مدد اور تعاون کیلئے تیار ہے:سید مراد علی ...
  تیز گام سانحہ ،سندھ حکومت ہر قسم کی مدد اور تعاون کیلئے تیار ہے:سید مراد علی شاہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کا رحیم یار خان کے قریب آگ لگنے کے واقعہ میں بڑی تعداد میں جانی نقصان پر گہرے دیکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ہر قسم کی مدد اور تعاون کیلئے تیار ہے،سانحہ لیاقت پوربہت ہی تکلیف دہ واقعہ ہے، اللہ پاک رحم فرمائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے کہا کہ ہم اس افسوسناک ریل  حادثے میں آگ لگنے کے باعث جاں بحق مسافروں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں  اور  زخمی مسافروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں، زخمی ہونے والے مسافروں کے فوری علاج معالجے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کیئے جائیں، حادثے کا شکار ہونے والی ریل گاڑی میں حیدرآباد سے بھی کچھ خاندان سفر کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر حیدرآباد کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان کے کمشنر سے رابطہ کریں اور سندھ سے تعلق رکھنے والے تمام زخمی اور شہید ہونے والے مسافروں کی جسم خاکی منگوانے کیلئے فوری اقدامات کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر اور شہید بینظیرآباد کی کمشنر آفسز میں تیزگام ریل حادثے کی آگاہی سے متعلق خصوصی ڈیسک قائم کئے گئے ہیں،یہ ڈیسک زخمیوں اور شہید ہونے والے مسافروں کو اپنے اپنے علاقوں میں ٹرانسپورٹ بھی فراہم کرینگے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ زخمیوں اور شہید ہونے والے سندھ کے متاثرہ خاندان کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے دفاتر سے رابطہ کریں  اور انہوں نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی یہ وہ رحیم یار خان اور بھاولپور سے معلومات لیکر متاثرہ خاندانوں کو فوری آگاہی فراہم کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد آفس میں خصوصی ڈیسک قائم کی گیا اور حیدرآباد کے متاثرہ خاندانوں کو فوری آگاہی حاصل کرنے کیلئے ڈی سی آفس حیدرآباد کے فون نمبر 0229200244 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -