پٹرول مزید مہنگا ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ، نوٹیفکیشن جاری

پٹرول مزید مہنگا ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ، نوٹیفکیشن جاری
پٹرول مزید مہنگا ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ، نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ، پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ کیاگیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظور ی دیدی گئی ہے ۔ وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں ایک روپیہ اضافہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.27پیسے فی لٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 127روپے41 پیسے، پٹرول کی نئی قیمت 114 روپے 24پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کاتیل 2 روپے 39 پیسے سستا جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے56 پیسے فی لٹر کی منظور ی دی گئی ہے ۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت 97 روپے18 پیسے فی لیٹر ، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت85روپے 33 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق جمعہ کی شب بارہ بجے سے ہوگا ۔



مزید :

اہم خبریں -قومی -