جب پورے ملک میں حملہ نہیں ہوا تو مجھ پر اسلام آباد میں حملہ کیوں ہوگا؟ تھریٹ الرٹ پر مولانا فضل الرحمان نے بڑا بیان داغ دیا

جب پورے ملک میں حملہ نہیں ہوا تو مجھ پر اسلام آباد میں حملہ کیوں ہوگا؟ تھریٹ ...
جب پورے ملک میں حملہ نہیں ہوا تو مجھ پر اسلام آباد میں حملہ کیوں ہوگا؟ تھریٹ الرٹ پر مولانا فضل الرحمان نے بڑا بیان داغ دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں پورے ملک میں کچھ نہیں ہوا تو اسلام آباد میں ان پر حملہ کیوں ہوگا؟

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت ناجائز ہے کیونکہ یہ منتخب نہیں ہے بلکہ دھاندلی سے آئی ہے، اس حکومت سے ملک کا کوئی بھی طبقہ مطمئن نہیں ہے، سارے کرب کو جمع کرلیا جائے تو اس کا ایک ہی خلاصہ نکلتا ہے کہ اس نا اہل حکومت کو ہٹادیا جائے۔

حکومت کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری کیے جانے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انہیں جب پورے ملک میں کچھ نہیں ہوا تو اسلام آباد میں کچھ کیوں ہوگا؟ اس قسم کی خبروں کے پیچھے کوئی ہے، انہیں تھریٹ الرٹ سے کوئی خوف نہیں ہے اور اللہ ہمیں خوف سے دور رکھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں افراتفری پھیلانے کیلئے بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیاں مولانا فضل الرحمان پر حملہ کرواسکتی ہیں۔

مزید :

قومی -