تیز گام ٹرین میں آتشزدگی ،وزیراعظم نے شیخ رشید سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے تفصیلات حاصل کرلیں

تیز گام ٹرین میں آتشزدگی ،وزیراعظم نے شیخ رشید سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ...
تیز گام ٹرین میں آتشزدگی ،وزیراعظم نے شیخ رشید سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے تفصیلات حاصل کرلیں

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) رحیم یار خان میں ہونے والے ٹرین حادثے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے رابطہ کر کے تفصیلات حاصل کرلیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اس واقعہ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ٹیلیفون کیا اور ان سے حادثے کی تفصیلات حاصل کیں ۔شیخ رشید نے وزیراعظم کو بتایا کہ تیزگام ٹرین حادثہ گیس سلنڈر کے دھماکے کی وجہ سے ہوا، جاں بحق اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے وزیرریلوے شیخ رشید کو تیز گام حادثے کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ دنیا نیوز کے مطابق آج رحیم یار خان کے قریب تلواری اسٹیشن پر تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد 73 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔افسوسناک واقعہ ٹانوری سٹیشن کے قریب اس وقت پیش آیا جب کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام میں سوار تبلیغی جماعت کے افراد گیس سلنڈر پر ناشتہ بنا رہے تھے کہ سلنڈر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے بوگی نمبر 3، 4 اور 5 کو لپیٹ میں لے لیا، تینوں بوگیوں پر رائیونڈ تبلیغی اجتماع پر جانے والے افراد سفر کر رہے تھے۔شیخ رشید نے سانحہ تیز گام کے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 15 لاکھ جبکہ زخمیوں کے لئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا تھا۔

مزید : قومی