مولانا فضل الرحمان تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں، وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ

مولانا فضل الرحمان تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں، وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز ...
مولانا فضل الرحمان تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں، وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان نے راز اپنے سینے سے لگا کررکھے ہوئے ہیں، یہ بات پیپلز پارٹی اور ن لیگ بھی کہہ رہی ہیں کہ ہم کو نہیں پتہ کہ وہ کرنا کیا چاہتے ہیں،خود مولانا کے لوگوں کوبھی اس بات کا نہیں پتہ ، وہ تاریخ رقم کرنا چاہتے ہوں گے ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”دنیاکامران خان کے ساتھ “میں گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈئیر (ر)اعجاز شاہ نے کہا کہ آزادی مارچ کے ساتھ حکومت کی جانب سے جس قسم کا سلو ک کیاگیاہے کہ اس سے محسوس ہورہاہے کہ پاکستان میں تبدیلی آگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر کوئی اسلام آباد میں پرامن احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتاہے تو مجھ کوکوئی اعتراض نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا مارچ پرامن طور پر انجام تک پہنچے گا ،میں نے اس سارے عمل کو تین حصوں میں تقسیم کیاہے ،پہلا فیز ہے جہاں ان کی جانب سے پہنچنا ہے ،ہم ان کوتمام سہولیات فراہم کررہے ہیں جب جمعہ کو جلسہ ہوجائے گا تو پھر ہم کوپتہ چلے گا کہ مولانا فضل الرحمان کا پلان کیاہے ؟انہوں نے کہا کہ لاہور میںایک بہت بڑا تبلیغی اجتما ع ہورہا ہے جس کی وجہ سے سڑک پر گہما گہمی ہے ، اب پتہ نہیں کو ن آزادی مارچ میں آرہا ہے اور کون لاہورتبلیغی اجتما ع میں جارہاہے ؟

وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ ہماری طرف سے یہ پوری کوشش ہے کہ پرامن ماحول خراب نہ ہواور اسلام آباد کے لوگوں کا خیا ل بھی رکھا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل در آمد یقینی بنایاجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن یہ ہے کہ37لائن کا کوڈ آف کنڈکٹ ہے ، مسئلہ اس وقت ہوگا جب حکومت یا آزادی مارچ والے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں ماحول ایساہے کہ انڈیا کشمیر میں آکر بیٹھا ہواہے اور کسی وقت بھی کچھ ہوسکتاہے ، اس لئے ہم کوشش کررہے ہیں کہ کوئی حادثہ نہ ہو۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -