آزادی مارچ سے کوئی حکومت نہیں گر جائیگی نہ استعفیٰ مل جائے گا ، قمر زمان کائرہ نے وضاحت کردی

آزادی مارچ سے کوئی حکومت نہیں گر جائیگی نہ استعفیٰ مل جائے گا ، قمر زمان ...
آزادی مارچ سے کوئی حکومت نہیں گر جائیگی نہ استعفیٰ مل جائے گا ، قمر زمان کائرہ نے وضاحت کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ آزادی مارچ جے یوآئی کررہی ہے ،ہمیں دعوت دی گئی تھی ، اس مارچ سے کوئی حکومت نہیں گر جائیگی اورنہ استعفیٰ مل جائے گا ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ یہ مارچ جے یوآئی کررہی ہے ، جے یو آئی نے ہم کودعوت دی اور ہم ان کی دعوت پر آزادی مارچ میں پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کو اگر ہمارے ساتھ گلہ ہے تو ہم ان کا گلہ دور کردیں گے ، ہم کو اس مارچ کی تیاریوں کا بہت تھوڑا وقت ملا ، اس مارچ سے کوئی حکومت نہیں گر جائیگی اورنہ استعفیٰ مل جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ الیکشن میں جو ہوا ، ایسے واقعات میں تلخی توہوتی ہے لیکن اس سے ہمارے الائنس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔

مزید :

قومی -