ن لیگ کی آزادی مارچ میں مایوس کن شرکت ، مولانا فضل الرحمان دل کی بات زبان پر لے آئے

ن لیگ کی آزادی مارچ میں مایوس کن شرکت ، مولانا فضل الرحمان دل کی بات زبان پر ...
ن لیگ کی آزادی مارچ میں مایوس کن شرکت ، مولانا فضل الرحمان دل کی بات زبان پر لے آئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جس طرح کی تیاری ان کی جماعت کی تھی ویسی تیاری باقی جماعتوں کی نہیں تھی اس لیے انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر مارچ میں شرکت کیلئے دباﺅ نہیں ڈالا۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم بار بار اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ ہماری تیاری کی سطح اونچی ہے، ہم آزادی مارچ سے پہلے 15 ملین مارچ  کرچکے تھے اس لیے سب کو اپنی سطح پر لا کر انہیں مجبور کرنا کہ وہ ہمارے لیول پر آکر حصہ دار بنیں، ہم نے اس طرح کا دباﺅ ڈالنے کو مناسب نہیں سمجھا۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں نے ہمارا استقبال کیا، پنجاب میں ن لیگ اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں نے ہر شہر میں ہمارا استقبال کیا، لاہور میں پانچ جگہ پر ہم نے ان کے 5 استقبالیہ کیمپوں پر حاضری دی۔

خیال رہے کہ 30 اکتوبر کو مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں مسلم لیگ ن کا کوئی بھی رہنما نظر نہیں آیا تھا جس کے باعث یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ جے یو آئی کے کیمپ میں مایوسی پھیل گئی ہے۔

مزید :

قومی -سیاست -