آزادی مارچ میں سپیشل برانچ کی کارروائی ، 2 مشکوک افراد گرفتار، کتنا اسلحہ نکلا ؟ جان کر کسی کے بھی ہوش اڑجائیں

آزادی مارچ میں سپیشل برانچ کی کارروائی ، 2 مشکوک افراد گرفتار، کتنا اسلحہ ...
آزادی مارچ میں سپیشل برانچ کی کارروائی ، 2 مشکوک افراد گرفتار، کتنا اسلحہ نکلا ؟ جان کر کسی کے بھی ہوش اڑجائیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماءاسلام کی قیادت میں اپوزیشن کا آزادی مارچ اسلام آباد میں داخل ہوچکا ہے، ایسے میں سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے مارچ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آزادی مارچ کی جلسہ گاہ کے جنرل انٹری پوائنٹ پر پولیس کی سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک افراد کی تلاشی لینے پر ان سے 2 پسٹل، 50 راﺅنڈ اور 5 میگزین برآمد ہوئے ہیں۔

دونوں افراد اس وقت گرفتار ہوئے جب وہ پنڈال میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں شفٹ کردیا ہے۔

مزید :

Breaking News -قومی -علاقائی -اسلام آباد -