آزادی مارچ کے انتظار میں کھڑے لوگ پل سے نیچے گر گئے، کتنے جاں بحق ہوئے؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

آزادی مارچ کے انتظار میں کھڑے لوگ پل سے نیچے گر گئے، کتنے جاں بحق ہوئے؟ جان کر ...
آزادی مارچ کے انتظار میں کھڑے لوگ پل سے نیچے گر گئے، کتنے جاں بحق ہوئے؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماءاسلام کے آزادی مارچ کے انتظار میں پل پر کھڑے ہوئے 6 افراد نیچے گر گئے جن میں سے 2 کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا آزادی مارچ راولپنڈی سے گزر کر اسلام آباد میں داخل ہوگیا ہے۔ راولپنڈی میں کھنہ پل پر آزادی مارچ کے انتظار میں کھڑے ہوئے 6 افراد نیچے گرنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم 2 افراد دوران علاج دم توڑ گئے۔ ہسپتال میں باقی 4 افراد کا علاج جاری ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی