سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کےلئے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کےلئے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ ...
سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کےلئے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کےلئے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کر دی گئی،آئندہ ہفتے 7 بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بینچ نمبر ایک چیف جسٹس گلزار احمد،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل ہوگا،بینچ دو میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں،بینچ تین جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا، بینچ چار میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں
اس کے علاوہ بینچ پانچ جسٹس مقبول باقر اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل ہوگاجبکہ بینچ چھ میں جسٹس منظور ملک،جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس قاضی امین شامل ہیں،بینچ سات جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ہوگا۔