بھیگ مانگنے والے بچوں کومعاشرے کامفیدشہری بنایاجائےگا،عثمان بزدار

بھیگ مانگنے والے بچوں کومعاشرے کامفیدشہری بنایاجائےگا،عثمان بزدار
بھیگ مانگنے والے بچوں کومعاشرے کامفیدشہری بنایاجائےگا،عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ بے سہارابچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے وسائل فراہم کریں گے ،بھیگ مانگنے والے بچوں کومعاشرے کامفیدشہری بنایاجائےگا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کی زیرصدارت چائلڈپروٹیکشن بیوروکے بورڈآف گورنرزکااجلاس ہوا،چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیوروسارہ احمدنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا، اجلاس میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات اورآئندہ کی حکمت عملی پربریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق حکومت کی نااہلی اوربدانتظامی سے ہرشعبہ تباہ ہوا، 12سال تک بورڈآف گورنرزکا اجلاس نہ ہونا بدترین غفلت ہے،بچوں کے حقوق کے تحفظ سے زیادہ اہم کام کوئی نہیں ہوسکتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ سابق دورمیں ہرادارے کوذاتی پسندوناپسند کے ذریعے برباد کیا گیا،حکومت سابق دورمیں بوئے کانٹوں کوچن چن کر صاف کررہی ہے،بے سہارابچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے وسائل فراہم کریں گے،بھیگ مانگنے والے بچوں کومعاشرے کامفیدشہری بنایاجائےگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -