رمضان شوگر ملز ریفرنس :حمزہ شہباز کی عدم موجودگی کے باعث سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی 

رمضان شوگر ملز ریفرنس :حمزہ شہباز کی عدم موجودگی کے باعث سماعت کچھ دیر کیلئے ...
رمضان شوگر ملز ریفرنس :حمزہ شہباز کی عدم موجودگی کے باعث سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کی عدم موجودگی کے باعث رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی،جج احتساب عدالت نے کہاکہ حمزہ شہباز کو پیش کیوں نہیں کیا ،پولیس اہلکار نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ حمزہ شہباز راستے میں ہیں، عدالت نے کہا کہ یہ آپ کاکام ہے کہ انہیں وقت پر پیش کریں،پولیس اہلکار نے کہاکہ بکتر بند گاڑی بھیجی لیکن انہوں نے آنے سے انکار کردیا،جج امجد نذیر چودھری نے کہایہ آپ کامسئلہ ہے ملزم کو پیش کرنا آپ کی ڈیوٹی ہے ،عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -