بجلی بل کی عدم ادائیگی :لاہورہائیکورٹ نے ایس پی،ڈی ایس پی،ایس ایچ اوکوتنخواہ جاری کرنے سے روک دیا

بجلی بل کی عدم ادائیگی :لاہورہائیکورٹ نے ایس پی،ڈی ایس پی،ایس ایچ اوکوتنخواہ ...
بجلی بل کی عدم ادائیگی :لاہورہائیکورٹ نے ایس پی،ڈی ایس پی،ایس ایچ اوکوتنخواہ جاری کرنے سے روک دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے ایس پی،ڈی ایس پی،ایس ایچ اوماڈل ٹاؤن کے بجلی بل کی عدم ادائیگی کے معاملے پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا،جسٹس شاہدکریم نے 2 صفحات پرمشتمل تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالت نے ایس پی،ڈی ایس پی،ایس ایچ اوکوتنخواہ جاری کرنے سے روک دیا ،عدالت نے تحریری حکم فنانس ڈیپارٹمنٹ کوبھجوانے کے احکامات جاری کردیئے ۔

عدالت نے ایس پی،ڈی ایس پی،ایس ایچ اوماڈل ٹاؤن کے دفاترکی بجلی کاٹنے کاحکم دیدیا،حکمنامے میں کہاگیاہے کہ بل کی عدم ادائیگی تک پولیس افسران کے دفاترکی بجلی منقطع رہے گی ، بجلی کے بل کی ادائیگی تک پولیس افسران کوتنخواہ جاری نہ کی جائے۔

بل ادا کرنے کے بجائے مزید تاخیری حربے استعمال کرنے پر عدالت برہم ہو گئی،تحریری حکم میں کہاگیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کوڈھائی کروڑروپے بجلی کابل ادانہیں کیاگیا،عدالت نے 15 روزپہلے پولیس افسران کوبجلی کے بل اداکرنے کاحکم دیا تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -