جشن عید میلاد النبی کے موقع پر کپٹین صفدر کی دستار بندی لیکن اس موقع پر انہوں نے کیا کہا ؟ خبرآگئی

جشن عید میلاد النبی کے موقع پر کپٹین صفدر کی دستار بندی لیکن اس موقع پر انہوں ...
جشن عید میلاد النبی کے موقع پر کپٹین صفدر کی دستار بندی لیکن اس موقع پر انہوں نے کیا کہا ؟ خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دینا ضروری ہے، ہمارا یزیدیت سے مقابلہ ہورہا ہے، ووٹ کی عزت سے نظام مصطفیٰ کا نظام رائج ہوسکے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جشن عید میلاد النبی کے موقع پر کپٹین (ر) صفدر کی اچھرہ مدنی فوڈ سٹریٹ میں آمد ہوئی جہاں انہیں دستار اور شیروانی پہنائی گئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صفدر اعوان نے کہا کہ جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے باہر ہم پر فائرنگ کرائی، حکومت کا وقت تھوڑا رہ گیا ہے، ووٹ کو عزت دینا ضروری ہے، ہمارا یزیدیت سے مقابلہ ہورہا ہے، ووٹ کی عزت سے نظام مصطفیٰ کا نظام رائج ہوسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ مادر ملت کا الیکشن چوری ہوا، اسی طرح 2018ءمیں الیکشن چوری ہونے پر بابائے قوم سے شکایت کے لیے مزار قائد پر گیا لیکن حکمرانوں کو پسند نہیں آیا، آج کے دن وزیراعظم کا نام بھی نہیں لینا چاہتا، ان کے دن تھوڑے رہ گئے۔