حکومت کو اپوزیشن کے بیانات بھارتی بیانیے سے منسوب کرنے کے سوا کوئی کام نہیں،رانا ثنااللہ

حکومت کو اپوزیشن کے بیانات بھارتی بیانیے سے منسوب کرنے کے سوا کوئی کام ...
حکومت کو اپوزیشن کے بیانات بھارتی بیانیے سے منسوب کرنے کے سوا کوئی کام نہیں،رانا ثنااللہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ حکومت کو اپوزیشن کے بیانات بھارتی بیانیے سے منسوب کرنے کے سوا کوئی کام نہیں،ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے،معیشت کی تباہ حالی بھی سب کےسامنے ہے،بجلی،چینی اورآٹے کی قیمتوں کابوجھ عوام پرڈالا گیا،حکومتی فیصلے بروقت نہ ہوئے جس کی وجہ سے بوجھ عوام پر پڑا،ایجنڈا کچھ ہوتاہے اوروزیراعظم کہتے ہیں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ میں کی گئی بات کہیں چیلنج نہیں ہوسکتی ، ایاز صادق جب قومی اسمبلی میں بیان دے رہے تھے تو کیاسپیکراورحکومتی ارکان سو رہے تھے،سپیکر نے ایاز صادق کے الفاظ کارروائی سے حذف کیوں نہیں کرائے۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ضروریات زندگی کی دیگر اشیا کی قیمتوں سے متعلق بھی عوام کے اربوں روپے پر ڈاکا ڈالا گیا ،وزیراعظم عمران خان اجلاس کی کارروائی نواز شریف پر تنقید سے شروع کرتے ہیں، وزیراعظم نے آئی جی جیل کو بلا کر دھمکی دی کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کوکوئی سہولت نہ دی جائے،انہوں نے کہاکہ انتقام کی آگ گلی محلوں تک پھیل گئی توحالات کسی کے قابومیں نہیں ہوں گے، حکومت کے ترجمان اپوزیشن کوگالیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے، انتقام اور نفرت میں غرق ٹولہ ملک پرمسلط ہے، نااہل اور نالائق ٹولہ سوائے انتقامی سیاست کے کچھ اورنہیں کررہا، ملک کو انارکی کی طرف لےجایا جا رہا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -