ایاز صادق کے بیان پر ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف بھی بول پڑے

ایاز صادق کے بیان پر ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف بھی بول پڑے
ایاز صادق کے بیان پر ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف بھی بول پڑے

  

لاہور(ویب ڈیسک) ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف کا کہنا ہے کہ ایاز صادق نے بیان سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دیا، اس پران کو معافی نہیں ملنی چاہیئے۔

جی این این نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایسی فتح جس پر پوری دنیا آشش کر رہی تھی،ہندوستان خود اس کو مان چکا تھا،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اگر رافیل ہوتے تو نتیجہ اور ہوتا جس کا مطلب ہے انہوں نے شکست تسلیم کرلی تھی،انہوں نے کہا کہ سابقہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایک من گھڑت سٹوری بنا کر کہا کہ ہم نے انڈیا کے حملے کے ڈر کی وجہ سے ابھی نندن کو واپس کیا جبکہ اس میٹنگ میں ایسی بات نہیں ہوئی تھی۔

ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف کا کہنا ہے کہ ہم نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا تھا،یہ بیان زبان پھسلنا نہیں ہے بلکہ سوچی سمجھی سازش ہے،اس پر کوئی استشنی نہیں ہونا چاہیئے،پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر جان بوجھ کر ملکی مفاد کو ٹھیس پہنچائیں ،انہوں نے کہا کہ یہ غلطی نہیں ہے جرم ہے اس کو ایسے نہیں بخشنا چاہیئے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -