ترکی میں 7.0 شدت کا زلزلہ، متعدد عمارتیں منہدم، 12 افراد جاں بحق

ترکی میں 7.0 شدت کا زلزلہ، متعدد عمارتیں منہدم، 12 افراد جاں بحق
ترکی میں 7.0 شدت کا زلزلہ، متعدد عمارتیں منہدم، 12 افراد جاں بحق
کیپشن:    سورس:   Twitter/@gyulsimofficial

  

انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ800 سے زائد زخمی ہوگئے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔زلزلے کے باعث کئی عمارتیں گر گئیں، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں میں سمندر کا پانی داخل ہوگیا ہے۔ترکی کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ کے ہیڈ آفس کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق ازمیر کے علاقے سفری حصار سے 17 کلومیٹر دور بحیرہ ایجیئن میں ترکی کے مقامی وقت کے مطابق دو بجکر 51 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ زیر زمین 16.54 کلومیٹر کی گہرائی میں ا?یا۔

دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ترکی اور یونان میں زلزلہ کی شدت 7.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلغاریہ، مصر، لیبیا اور برطانیہ میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکی میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -