مشہور ترک شیف براک اوزدامیر پاکستان پہنچ گئے

مشہور ترک شیف براک اوزدامیر پاکستان پہنچ گئے
مشہور ترک شیف براک اوزدامیر پاکستان پہنچ گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں مشہور ترک شیف براک اوزدامیر پاکستان پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق مقبول ترک شیف براک اوزدامیر پاکستان کے دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں، وہ 4 روز پاکستان میں قیام کریں گے۔

ترک شیف پاکستانی سیاحتی مقامات کا دورہ کریں گے، اور اس دوران پاکستان کی ثقافت اور یہاں کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں گے۔

پاکستان پہنچنے پر براک اوزدامیر نے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور عوام بھی ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔

چند دن قبل براک اوزدامیر نے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا، انھوں نے یہ پیغام اردو زبان میں ریکارڈ کیا تھا، اوزدامیر نے کہا ’میں پاکستان آ رہا ہوں ان شاءاللہ، جیوے جیوے پاکستان جیوے جیوے ترکی‘۔

واضح رہے کہ ترک شیف براک اوزدامیر کے سوشل میڈیا پر ساڑھے 4 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کی ثقافت میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -