" کام کے حصول کے لئے جنسی تعلقات قائم کرنے کی پیشکش کی گئی، کم عمری میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا" اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے سنسنی خیز انکشافات

" کام کے حصول کے لئے جنسی تعلقات قائم کرنے کی پیشکش کی گئی، کم عمری میں جنسی ...
سورس: Instagram/fatimasanashaikh

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے اپنی ذاتی زندگی اور بالی ووڈ میں ہونے والی ناانصافیوں سے پردہ اٹھا دیا۔ایک انٹرویو میں فاطمہ ثنا شیخ کا کہنا تھا کہ جنسی استحصال ایک دھبہ ہے جس کی وجہ سے خواتین اس بارے میں بات نہیں کرتیں، پہلے آپ کو اس حوالے سے بات نہ کرنے کی نصیحت کی جاتی تھی لیکن آج اس حوالے سے دنیا بدل گئی ہے، لوگوں میں آگاہی اور شعور ہے۔
28 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ انہیں کئی بار فلم انڈسٹری میں کام کے حصول کے لئے جنسی تعلقات قائم کرنے کی پیشکش کی گئی اور کم عمری میں انہیں بھی جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے انٹرویو کے دوران بالی وڈ میں کی جانیوالی ناانصافیوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ ان سے متعدد بار کام واپس لے لیا گیا۔ ایسا کئی دفعہ بہتر تعلقات اور بڑی سفارش پر کیا گیا۔
فاطمہ ثنا شیخ بالی وڈ کے سپر سٹار عامر خان کے ساتھ فلم دنگل میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔

مزید :

تفریح -