بیلجئم میں حضرت محمدﷺ  کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے ٹیچر کو سخت سزا دیدی گئی

بیلجئم میں حضرت محمدﷺ  کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے ٹیچر کو سخت سزا دیدی گئی
بیلجئم میں حضرت محمدﷺ  کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے ٹیچر کو سخت سزا دیدی گئی

  

برسلز (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیلجئم میں  آقائے دو جہاں حضرت محمدﷺ  کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے ٹیچر کو  معطل کردیا گیا۔ 

العربیہ کے مطابق مذکورہ ٹیچر نے فرانسیسی استاد کے قتل پر بات کرتے ہوئے حضرت محمد ﷺ   کا خاکہ دکھایا تھا جس کے بعد  برسلز کے ضلع مولینبیک میں کام کرنیوالے ٹیچر کومعطل کردیا گیا، ملزم نے ان میں سے ایک خاکہ دکھایا تھا جو اس سے پہلے میگزین چار لی ہیبڈو چھاپ چکا ہے ۔

مولینبیک کے میئر کے ترجمان نے بتایاکہ ہمارا فیصلہ ان خاکوں سے متعلق اس حقیقت پر مبنی ہیں کہ یہ  قابل اعتراض ہیں، اگر وہ (محمد ﷺ  ) نبی نہ ہوتے تو ہم تب بھی یہی کرتے ۔ترجمان کا مزید کہنا تھاکہ بچوں کی عمریں دس سے گیارہ سال تھیں اور دو سے تین والدین نے شکایت کی ۔

مزید :

بین الاقوامی -