موٹرسائیکل سوار کا ساڑھے42 ہزار روپے کا چالان لیکن مالک نے موٹر سائیکل کتنے میں خریدی تھی؟

موٹرسائیکل سوار کا ساڑھے42 ہزار روپے کا چالان لیکن مالک نے موٹر سائیکل کتنے ...
موٹرسائیکل سوار کا ساڑھے42 ہزار روپے کا چالان لیکن مالک نے موٹر سائیکل کتنے میں خریدی تھی؟
سورس: Wikimedia Commons (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں پولیس اہلکار نے موٹرسائیکل سوار شخص کو ٹریفک قوانین کی متعدد خلاف ورزیوں کی لمبی لسٹ تھما کر 42ہزار500 روپے کا چالان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شہر بینگلورو میں سب انسپکٹر نے ارن کمار نامی شخص کو چیکنگ کے لئے روکا جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے77 کیسز میں ملوث پایا گیا۔ جس پر پولیس اہلکار نے موقع پر ہی اسے42 ہزار500 روپے کا چالان تھما دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شہری نے استعمال شدہ موٹرسائیکل20ہزار روپے میں خریدی تھی جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی بھارت میں کئی بار شہریوں پر بھاری جرمانے کئے جا چکے ہیں۔