پروڈیوسر کا کورونا مثبت آنے پر جان ابراہم شوٹنگ چھوڑ کر چلے گئے

پروڈیوسر کا کورونا مثبت آنے پر جان ابراہم شوٹنگ چھوڑ کر چلے گئے
پروڈیوسر کا کورونا مثبت آنے پر جان ابراہم شوٹنگ چھوڑ کر چلے گئے
سورس:   Instagram/thejohnabraham

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار جان ابراہم فلم ’ستیامیوا جایت2‘ کے پروڈیوسر نکھل اڈوانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد شوٹنگ چھوڑ کر واپس ممبئی آگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ چند دن پہلے لکھنو میں شروع کی گئی تھی جس کے بعد فلم کے پروڈیوسر اور دیگر کچھ ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسے روک دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ حفاظتی اقدامات کے ساتھ دوبارہ شروع ہونے تک جان ابراہم فلم کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔

میڈیا کے مطابق فلم انتظامیہ کو شوٹنگ رکنے کے باعث نقصان کا سامنا ہے کیونکہ جن افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ان کو مکمل صحت یاب ہونے میں کچھ دن مزید لگیں گے۔

مزید :

تفریح -