شہری جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھیں فوری تصویر بنا کر اطلاع دیں، این سی او سی کا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے شہریوں سے مدد لینے کافیصلہ 

شہری جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھیں فوری تصویر بنا کر اطلاع دیں، این سی ...
شہری جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھیں فوری تصویر بنا کر اطلاع دیں، این سی او سی کا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے شہریوں سے مدد لینے کافیصلہ 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کورونا ایس او پیزپر عملدرآمدکیلئے شہریوں سے مدد لینے کافیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ شہری جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھیں فوری طور پر اطلاع دیں ،شہری ماسک نہ پہننے، سماجی فاصلے اورپرہجوم پر خلاف ورزی کی تصویر بھیجیں ،وفاقی وزیر نے کہاکہ شہری کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تصویر0335-3336262 پر بھیجیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -