پشاور: کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا

پشاور: کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا
پشاور: کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا،صوبے میں کورونا سے شہید ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد20 ہو گئی ۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے ،24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 11 افراد جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 806 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 993 ہوگئی۔

پشاور میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا،ڈاکٹر سلطان زیب کئی دنوں سے بیمار اور ہسپتال میں زیرعلاج تھے،ڈاکٹر زیب سلطان کی نماز جنازہ بونیر میں ادا کی جائے گی، پی ڈی اے کاکہناہے کہ صوبے میں کورونا سے شہید ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد20 ہو گئی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -کورونا وائرس -