کورونا وائرس کے باعث جونیئر ہاکی ایشیاءکپ بھی ملتوی کر دیا گیا، کب کھیلا جائے گا؟ شائقین کیلئے افسوسناک خبر

کورونا وائرس کے باعث جونیئر ہاکی ایشیاءکپ بھی ملتوی کر دیا گیا، کب کھیلا ...
کورونا وائرس کے باعث جونیئر ہاکی ایشیاءکپ بھی ملتوی کر دیا گیا، کب کھیلا جائے گا؟ شائقین کیلئے افسوسناک خبر
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث بنگلہ دیش میں ہونے والا جونیئر ہاکی ایشیاءکپ 2021ءغیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جنوری 2021ءمیں ڈھاکہ میں ہونے والا جونیئر ہاکی ایشیاءکپ 2021ءکوویڈ 19 کی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کردیا اور اس حوالے سے ایشین ہاکی فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل طیب اکرام کے درمیان تفصیلی بات ہوئی۔

پی ایچ ایف سیکرٹری نے سی ای او اے ایچ ایف کو جونیئر ہاکی ایشیاءکپ 21 میں شرکت کیلئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی تیاریوں کے حوالے سے بھی بتایا اور کہا کہ ہم نے ملک بھر میں جونیئر کھلاڑیوں کو ایبٹ آباد میں پاک آرمی کے بہترین ٹرینر کی زیر نگرانی فٹنس کیمپ کا اہتمام کیا جس کے بہترین نتائج سامنے آئیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے کوویڈ 19 کی وجہ سے دنیا بھر میں جہاں دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں ہیں وہیں ہاکی کھیل بھی متاثر ہوا ہے، ہم انشاءاللہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے جونیئر ہاکی ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ 

مزید :

کھیل -