حمزہ شہبازکافرعونیت اورنمرودیت پرمبنی رویہ قابل مذمت ہے،فیاض الحسن
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ حمزہ شہبازکافرعونیت اورنمرودیت پرمبنی رویہ قابل مذمت ہے،حمزہ بکتربندگاڑی کے بجائے شایدچارٹرڈطیارے سے عدالت جاناچاہتے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان کاکہناتھا کہ حمزہ شہبازصاحب!برتھ ڈے یاشالامارباغ کی سیرکونہیں جارہے،آپ کھربوں ڈالرز کی کرپشن، منی لانڈرنگ کے سرٹیفائیڈ ملزم ہیں،حمزہ شہباز کے نخرے ابھی تک ختم نہیں ہوئے،موصوف 2 سال سے وی وی آئی پی احتساب دیکھ رہے تھے،اب حقیقی احتساب کا مزہ چکھیں گے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہاکہ کل کہا تھا شہبازشریف اور نوازشریف کے خاندانوں میں پھوٹ پڑ چکی ہے،بیگم صفدر اعوان شہبازشریف سے ایک دو روز میں ملاقات کریں گی،میری اطلاعات کے مطابق اس ملاقات کاحاصل وصول کچھ نہیں ہوگا، ہمیں قوم کے لوٹے گئے اربوں روپے کی واپسی چاہئے۔