پاکستانی طالبہ عمامہ تنویر نے عالمی تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

پاکستانی طالبہ عمامہ تنویر نے عالمی تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
پاکستانی طالبہ عمامہ تنویر نے عالمی تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طالبہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم پر ہونے والے انٹرنیشنل ورچوئل ڈبیٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی. 

مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کے پوری دنیا پر اثرات کے عنوان سے انٹرنیشنل ورچوئل کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں دنیا بھر کی معروف یونیورسٹیوں سے 29 پاکستانی اور غیر ملکی طلباء و طالبات نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کے حوالے سے اظہار خیال کیا. 

اس موقع پر سعودی عرب میں مقیم پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلش سیکشن کی ہونہار طالبہ عمامہ تنویر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اسکے دنیا بھر پر برے اثرات کے حوالے سے اظہار خیال کیا جسے جیوری نے پہلے نمبر پر قرار دیا. 

عمامہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جس طرح لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے خصوصاً بچوں کے مستقبل سے جس طرح کھیلا جا رہا ہے اس سے دنیا بھر کی اقوام پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ضروری ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ بند کرکے امن قائم کیا جائے. 

مزید :

عرب دنیا -