کراچی میں ڈاکٹر کو لوٹنے والا ڈاکو علاج کے لیے اسی کے پاس پہنچ گیا

کراچی میں ڈاکٹر کو لوٹنے والا ڈاکو علاج کے لیے اسی کے پاس پہنچ گیا
کراچی میں ڈاکٹر کو لوٹنے والا ڈاکو علاج کے لیے اسی کے پاس پہنچ گیا

  

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی میں ڈاکٹر کو لوٹنے والا ڈاکو علاج کے لیے اسی کے پاس پہنچ گیا ۔

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں مقابلے کے بعد گرفتار زخمی ڈاکو کو جب عباسی شہید ہسپتال لایا گیا تو ڈاکٹر نے اسے پہچان لیا جسے چند روز قبل اسی ڈاکو نے   لوٹا تھا لیکن سی ایم او ڈاکٹر عارف نے اس موقع پر اپنا فرض نبھاتے ہوئے ڈاکو کا علاج کیا اور دیکھتے ہی پہنچان لیا، انہوں نے غصہ کرنے کی بجائے اس کا علاج کیا۔ 

سماء ٹی وی کے مطابق بعد ازاں ملزم کاشف کو ابتدائی طبی امداد کے بعد وارڈ منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ڈاکو سے برآمد اسلحہ اپنی تحویل میں لے لیا۔ واضح رہے کہ پولیس نے نیو کراچی میں مقابلے کے بعد مذکورہ ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -