یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان 

یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان 
یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے فی لٹر کمی کاامکان ہے،اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری حکومت کو بھجوا دی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سمری میں پٹرولیم ایک روپیہ 50 پیسے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر تک کمی کی تجویز ہے،اوگراکاکہنا ہے کہ پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقراررکھی جاسکتی ہیں ، وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کااعلان ہوگا۔وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلان آج کرے گی،نئی قیمتوں کا تعین 15 روز کےلئے کیا جائے گا۔