پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ ایاز صادق کے گھر پہنچ گئے

پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ ایاز صادق کے گھر پہنچ گئے
پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ ایاز صادق کے گھر پہنچ گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ ایاز صادق کے گھر پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے فضل الرحمان کو ناشتہ پر مدعوکیاتھا،صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ ایاز صادق کے گھر پہنچ گئے۔صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے ایاز صادق سے ملاقات کی،ملاقات میں راناثنااللہ، مولانا اسعد محمود اور خواجہ سعد رفیق بھی موجودہیں۔

ملاقاات میں ایاز صادق کے بیان سے حوالے سے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس کے علاوہ پشاور جلسے کے حوالے سے بھی حکمت عملی وضع کی جائے گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -