پاکستانیوں کی مہمان نوازی نے زمبابوین کرکٹرز کا دل جیت لیا

پاکستانیوں کی مہمان نوازی نے زمبابوین کرکٹرز کا دل جیت لیا
پاکستانیوں کی مہمان نوازی نے زمبابوین کرکٹرز کا دل جیت لیا
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانیوں کی مہمان نوازی نے زمبابوین کرکٹرز کا دل جیت لیا ہے جن کا کہنا ہے کہ بہترین انتظامات کے باعث ہمیں کسی طرح کی بھی کوئی شکایت نہیں ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق زمبابوین کرکٹ ٹیم کے کپتان چھامو چھیبابا نے کہا کہ عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کی وجہ سے دنیا پر مشکل وقت ہے،اس صورتحال میں کرکٹ کا بحال ہونا بڑا خوش آئند ہے،پاکستان میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اور سیکیورٹی بھی زبردست ہے، اس لئے ہمیں کسی طرح کی بھی کوئی شکایت نہیں ہے۔ 

دوسری جانب برینڈن ٹیلر نے سوشل میڈیا پر اسلام آباد کے ہوٹل کے باہر کا ایک دلکش اور حسین نظارہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میں 12 سال بعد پاکستان آ کر بہت خوش ہوں، میں اس وقت اسلام آباد کے ایک شاندار ہوٹل میں موجود ہوں، پی سی بی کی مہمان نوازی، سیکیورٹی اور پھرجوش خیر مقدم بہترین ہے،میں سیریز کھیلنے کا منتظر ہوں۔

مزید :

کھیل -