ایاز صادق کا بیان، لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی اندراج مقدمہ کیلئے درخواست

ایاز صادق کا بیان، لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی اندراج مقدمہ کیلئے درخواست
ایاز صادق کا بیان، لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی اندراج مقدمہ کیلئے درخواست
سورس:   Wikimedia Commons (creative commons license)

  

 اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سردار ایاز صادق کے قومی سلامتی سے متعلق متنازعہ بیان پر اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف درخواست شہری سید جنید حسین شاہ نے جمع کرائی، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ن لیگ کے رہنما ایاز صادق کے متنازعہ بیان سے قوم کی دل آزاری ہوئی، اس بیان کے ذریعے پاکستان کی ساکھ کوعالمی سطح پرنقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریاستی اداروں پر تنقید کے ذریعے دشمن ملک کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی، ایسے ملک دشمن کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے، ایاز صادق کو سخت سے سخت سزا دے کر آئندہ کیلئے نشان عبرت بنایا جائے. ایاز صادق کیخلاف پہلے تھانہ سہالہ میں بھی اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرائی جاچکی ہے۔

اس سے قبل سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کیخلاف تھانہ سول لائنز لاہور میں غداری کے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -