صوبائی اسمبلیوں کی جزائر سے متعلق قراردادیں بے سود،متنازع اتھارٹی نے کام شروع کر دیا

صوبائی اسمبلیوں کی جزائر سے متعلق قراردادیں بے سود،متنازع اتھارٹی نے کام ...
صوبائی اسمبلیوں کی جزائر سے متعلق قراردادیں بے سود،متنازع اتھارٹی نے کام شروع کر دیا

  

کراچی(آئی این پی ) سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کی جزائر سے متعلق قراردادیں بے سود ہو گئیں، متنازعہ اتھارٹی نے جزائر پر کام شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاق کی جانب سے سندھ کے جزائر سے متعلق انتظامی فیصلوں میں پیش رفت جاری ہے، اس سلسلے میں سندھ اور بلوچستان اسمبلی میں پاس ہونے والی قراردادیں بے کار چلی گئیں۔

متنازع پاکستان آئی لینڈ اتھارٹی نے بڈو اور بنڈل جزائر پر کام شروع کر دیا، جزائر پر ماحولیاتی اثرات سے متعلق رپورٹ کی تیاری کے لیے ٹینڈر میں توسیع کر دی گئی ہے۔ پاکستان آئی لینڈ اتھارٹی نے ماحولیاتی تجزیے کے لیے اظہار دل چسپی میں 10 نومبر تک توسیع کی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -