گزشتہ روز زمبابوے کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی کہاں گئے؟ شاندار خبر آ گئی

گزشتہ روز زمبابوے کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی کہاں گئے؟ شاندار ...
گزشتہ روز زمبابوے کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی کہاں گئے؟ شاندار خبر آ گئی
سورس:   Twitter

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) 12 ربیع الاول کی مناسبت سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامیہ نے قومی کھلاڑیوں کی بھی اس مبارک دن میں شرکت کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا اور تمام کھلاڑی محفل میلاد میں شریک ہوئے جہاں خصوصی طور پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے مابین راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاک زمبابوے میچ سے قبل تمام کھلاڑی اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں جمع ہوئے اور محفل میلاد میں شرکت کی اور خصوصی طور پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کےلئے دعا کی، تمام کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز اس موقع پر انتہائی خوش دکھائی دیئے اورمسرت کا اظہارکیا۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کیمپ میں عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی جس میں تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے میدان میں جانے سے قبل شرکت کی، اس تقریب میں نعت رسول مقبول ﷺ بھی پڑھی گئی اور ملک و قوم کی سلامتی کےلئے دعا بھی کی گئی۔

مزید :

کھیل -