پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کا تنازعہ، بورڈ نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنا دی

پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کا تنازعہ، بورڈ نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری ...
پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کا تنازعہ، بورڈ نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنا دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز کیساتھ معاملات پر مثبت انداز میں پیش رفت جاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز کے اجلاس میں بھی دونوں فریقین نے کھلے، ایماندارانہ اور دوستانہ ماحول میں تبادلہ خیال کیا جبکہ نئے مالیاتی ماڈلز کے حوالے سے فرنچائزز کے مالکان کو پریزنٹیشن بھی دیدی گئی ہے۔ 

پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فرنچائزز مالکان اپنے متعلقہ نمائندگان سے مشاورت کے بعد ان آپشنز کے حوالے سے جواب دیں گی اور تمام فریقین نے اس معاملے کا حل جلد نکالنے پر اتفاق کیا ہے، آئندہ میچز سے متعلق منصوبہ بندی پربھی کام تیزی سے جاری ہے۔

مزید :

کھیل -