زمبابوے کیخلاف پہلے میچ میں زبردست باﺅلنگ کرنے والے شاہین آفریدی نے بات بھی شاندار کہہ دی

زمبابوے کیخلاف پہلے میچ میں زبردست باﺅلنگ کرنے والے شاہین آفریدی نے بات بھی ...
زمبابوے کیخلاف پہلے میچ میں زبردست باﺅلنگ کرنے والے شاہین آفریدی نے بات بھی شاندار کہہ دی
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ باﺅلنگ ہمیشہ انجوائے کرتا ہوں اور سیکھنے کی کوشش بھی کرتا ہوں۔ 

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کیخلاف پہلا ون ڈے میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کہ کافی عرصے بعد ایک روزہ میچ کھیلا اور اچھا لگا، وہاب ریاض کے ساتھ گیند بازی کرنے میں بہت مدد ملی، حارث رو¿ف کافی باصلاحیت اور تیز رفتار باؤلر ہیں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے جارہے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم شاہین آفریدی اور وہاب ریاض کی زبردست باﺅلنگ کی بدولت آخری اوور میں 255 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور اس طرح پاکستان کرکٹ ٹیم 26 رنز سے فتح یاب ہوئی۔ 

مزید :

کھیل -