حکومت کا اپوزیشن کے جلسوں کا جواب عوامی سطح پر دینے کافیصلہ، پی ٹی آئی پہلا جلسہ 7 نومبر کو حافظ آباد میں کریگی

حکومت کا اپوزیشن کے جلسوں کا جواب عوامی سطح پر دینے کافیصلہ، پی ٹی آئی پہلا ...
حکومت کا اپوزیشن کے جلسوں کا جواب عوامی سطح پر دینے کافیصلہ، پی ٹی آئی پہلا جلسہ 7 نومبر کو حافظ آباد میں کریگی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے جلسوں کاجواب جلسوں سے دینے کی منظوری دیدی،پی پی آئی پہلا جلسہ 7 نومبر کو کرے گی ،حافظ آباد میں ہونے والے جلسے میں وزیراعظم خود شریک ہوں گے۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق حکومت نے اپوزیشن کے جلسوں کاجواب عوامی سطح پردینے کافیصلہ کیاگیا ہے ،وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے جلسوں کاجواب جلسوں سے دینے کی منظوری دیدی،پی پی آئی پہلا جلسہ 7 نومبر کو کرے گی ،حافظ آباد میں ہونے والے جلسے میں وزیراعظم خود شریک ہوں گے،پارٹی نے جلسے کی تیاریاں شروع کردیں،وزیراعظم عمران خان یونیورسٹی آف حافظ آباد کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -