بھارتی لیگ کھیلنے والے سٹیو سمتھ نے اپنے ہی ملک کی بگ بیش لیگ سے متعلق ناقابل یقین اعلان کر دیا

بھارتی لیگ کھیلنے والے سٹیو سمتھ نے اپنے ہی ملک کی بگ بیش لیگ سے متعلق ناقابل ...
بھارتی لیگ کھیلنے والے سٹیو سمتھ نے اپنے ہی ملک کی بگ بیش لیگ سے متعلق ناقابل یقین اعلان کر دیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھارتی لیگ کھیلنے میں مصروف آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹیو سمتھ نے اپنے ہی ملک میں ٹی 20 لیگ کھیلنے کے امکانات رد کر دئیے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلین کپتان نے کہا کہ بگ بیش لیگ کھیلنے کے بالکل بھی امکانات نہیں ہیں، بائیو سیکیورٹی ببل کے ابتدائی ایام ہیں اور مجھے علم نہیں یہ حالات کب تک رہیں گے البتہ بائیو سیکیور ببل کے باعث کھلاڑی کم کرکٹ کھیلنے کے فیصلے کر رہے ہیں۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلین کرکٹر پیٹ کومنز، مچل سٹارک اور ڈیوڈ وارنر بھی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) نہ کھیلنے کا فیصلہ کریں گے۔ سٹیو سمتھ سمیت 15 آسٹریلین کرکٹرز اگست سے بائیو سیکیور ببل میں ہیں اور بھارتی ٹی 20 لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔

مزید :

کھیل -