مسلم لیگ ن اپنے بیانیے پر چٹان کی طرح متحد ہے،احسن اقبال

مسلم لیگ ن اپنے بیانیے پر چٹان کی طرح متحد ہے،احسن اقبال
مسلم لیگ ن اپنے بیانیے پر چٹان کی طرح متحد ہے،احسن اقبال

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن پاکستان کے آئین کی محافظ ہے، ہمارا بیانیہ آئینی شکنی کے خلاف ہے، مسلم لیگ ن اپنے بیانیے پر چٹان کی طرح متحد ہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ حکومت اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہی ہے،کسی پاکستانی کو حق نہیں کہ وہ دوسرے پاکستانی کو غداری کا سرٹیفکیٹ دے،انہوں نے کہاکہ سیاست ہم کر رہے ہیں لیکن بغاوت حکومت کر رہی ہے،پاکستان کے انتخاب کو غیر متنازعہ ہونا چاہیے،انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جلدی میں کام لیا کیونکہ وہ پریشر برداشت نہیں کر پائے،عمران خان نے کہا تھا کہ امریکا کے آگے جنرل مشرف نے سرینڈر کردیا۔

لیگی رہنما احسن اقبال کامزید کہناتھا کہ اختر مینگل اور ثنا اللہ زہری کے درمیان ایک تنازعہ ہے،ہم نہیں چاہتے تھے کہ ثنا اللہ زہری جلسے میں شریک نہ ہوں، عبدالقادر بلوچ استعفیٰ دینا چاہے تو انکی مرضی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -