زمبابوین ٹیم کے کس کھلاڑی کے آﺅٹ ہونے پر بابراعظم کو جیت کا یقین ہو گیا تھا؟ دلچسپ انکشاف کر دیا

زمبابوین ٹیم کے کس کھلاڑی کے آﺅٹ ہونے پر بابراعظم کو جیت کا یقین ہو گیا تھا؟ ...
زمبابوین ٹیم کے کس کھلاڑی کے آﺅٹ ہونے پر بابراعظم کو جیت کا یقین ہو گیا تھا؟ دلچسپ انکشاف کر دیا
سورس:   Twitter

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ برینڈن ٹیلر کے آﺅٹ ہونے سے یقین ہوگیا تھا کہ ہم میچ جیت گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں زمبابوے کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 26 رنز سے فتح کے بعد بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ تماشائیوں کے بغیر مزہ نہیں آتا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ صورتحال میں کرکٹ کا بحال ہونا اس سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی مجھے بہت پسند ہے اور میں ہمیشہ اس کی تعریف کرتا ہوں، آج کے میچ میں اس کی اور وہاب ریاض کی بولنگ بہت بہتر رہی ہے۔ 

بابر اعظم نے مزید کہا کہ ورلڈ چیمپین شپ کے کوالیفائنگ راﺅنڈ ہمارے لئے بہت معنی رکھتے ہیں، آنے والے میچوں میں مزید مثبت نتائج لانے کی کوشش کریں گے، جب اننگز کی شروعات کی تو پچ مشکل لگ رہی تھی جبکہ آخری اوورز میں بھی ہم زیادہ سے زیادہ رنز نہیں کر پائے جبکہ زمبابوے کی بیٹنگ کے دوران جب برینڈن ٹیلر آﺅٹ ہوئے تو مجھے میچ میں جیت کا یقین ہو گیا تھا۔ 

قومی ٹیم کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ افتخار نے ٹی 20 میں اچھی اننگز کھیلی، اس لئے انہیں موقع دیا گیا، ہم نے غلطیاں ضرور کیں لیکن اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں گے، انہوں نے کہا کہ حارث سہیل کی انجری کے حوالے سے کل فیصلہ کریں گے۔

مزید :

کھیل -