شاہد خان آفریدی نے بھی قومی ٹیم پر تنقید کے نشتر چلا دئیے، ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی ان کی حمایت کرے

شاہد خان آفریدی نے بھی قومی ٹیم پر تنقید کے نشتر چلا دئیے، ایسی بات کہہ دی کہ ...
شاہد خان آفریدی نے بھی قومی ٹیم پر تنقید کے نشتر چلا دئیے، ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی ان کی حمایت کرے
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں قومی ٹیم بالخصوص بیٹنگ لائن کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلے بازوں کو کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ زمبابوے نے پاکستان کا زبردست مقابلہ کیا اور برینڈن ٹیلر نے عمدہ سنچری بنائی تاہم پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض نے اچھی باﺅلنگ کی اور عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کو میچ جتوایا۔ 
سابق کپتان نے مزید کہا کہ موجودہ ٹیم میں بڑے کام کرنے کی صلاحیت ہے البتہ ٹیم میں بہتری خاص طور پر بیٹنگ کے شعبے میں سخت محنت کی ضرورت ہے جس میں موجود خامیاں دور کر لی جائیں جو یہ کسی بھی کنڈیشن اور باﺅلنگ اٹیک کے سامنے بہترین کارکردگی پیش کر سکتی ہے۔ 

مزید :

کھیل -