ایاز صادق کابیان قابل مذمت،کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی گئی ، سابق لیگی وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم پھٹ پڑے

ایاز صادق کابیان قابل مذمت،کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی گئی ، سابق لیگی وفاقی ...
ایاز صادق کابیان قابل مذمت،کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی گئی ، سابق لیگی وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم پھٹ پڑے

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)ایاز صادق کے بیان پر سابق لیگی وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم پھٹ پڑے، شیخ وقاص اکرم نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ایاز صادق کے بیان پر دلی دکھ ہوا، 

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے کہاہے کہ سردار صاحب میرا آپ سے بہت گہراتعلق تھا آپ نے میرادل دکھایا ہے، ایاز صادق کو بہت ذمہ دار سمجھتا تھا،آپ کے ضمنی الیکشن میں ووٹ مانگتا رہا۔

ان کاکہناتھا کہ حکومت سے 100 اختلاف لیکن ریاست اور اداروں کیخلاف ایسے نہیں بول سکتے ، دنیا میں سکہ جمایا کہ پاکستان نے بھارت جیسی بڑی طاقت کو چنے چبوا رکھے ہیں،شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ 21 ماہ تک بھارت میں صف ماتم بچھی رہی،ایاز صادق کچھ اور کہہ رہے ہیں،ایاز صادق کابیان قابل مذمت،کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی گئی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -