کرس گیل نے ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا، ٹی 20 کرکٹ میں دنیا کے پہلے باز بن گئے

کرس گیل نے ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا، ٹی 20 کرکٹ میں دنیا کے پہلے ...
کرس گیل نے ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا، ٹی 20 کرکٹ میں دنیا کے پہلے باز بن گئے
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کے جارحانہ اوپننگ بلے باز کرس گیل نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک ہزار چھکے لگانے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے اور ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق کرس گیل نے ٹی 20 فارمیٹ کا ہزارواں چھکا انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میچ کے دوران لگایا جبکہ مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں ان کے چوکوں کی تعداد بھی ایک ہزار 41 ہے۔ کرس گیل سے جب اس ریکارڈ سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے اس کو اپنی لگن اور محنت کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ انہیں اس ریکارڈ کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔

41سالہ کرس گیل نے آئی پی ایل کے جس میچ میں ریکارڈ بنایا اس میچ میں انہوں نے انفرادی طور پر 99 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے شامل تھے البتہ ان کی ٹیم وہ میچ نہیں جیت سکی۔

مزید :

کھیل -