انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے بعد پاکستان اب ہاکی کے انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کیلئے بھی تیار

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے بعد پاکستان اب ہاکی کے انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی ...
انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے بعد پاکستان اب ہاکی کے انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کیلئے بھی تیار
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشل کرکٹ کی بحالی کے بعد اب پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) بھی ملک میں انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ کی میزبانی کرنے کیلئے تیار ہے اور اس ضمن میں عالمی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) اور ایشین ہاکی فیڈریشن کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لیے ایک محفوظ ملک بن چکا ہے، ہاکی کے دونوں بڑے ادارے سیکیورٹی وفد بھیج کر حالات کا جائزہ لیں، مستقبل میں ہاکی ایونٹس کی میزبانی پاکستان ہاکی فیڈریشن کو دی جائے۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل خالد سجاد کھوکھر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اولمپین سمیع اللہ کیلئے فیڈریشن کے دروازے کھلے ہیں، تمام اولمپینز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، بہاولپور میں سمیع اللہ سے ملاقات خوشگوار رہی، سمیع اللہ نے ہمارے خلاف نہیں ہمیشہ ہاکی کی بہتری پر بات کی۔

مزید :

کھیل -